بلوچستان اسمبلی احتجاجی دھرنا۔۔اپوزیشن ارکان نے گرفتاری دیدی

Jun 21, 2021 | 16:00:PM
 بلوچستان اسمبلی احتجاجی دھرنا۔۔اپوزیشن ارکان نے گرفتاری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بلوچستان اسمبلی میں احتجاجی دھرنا اور ہنگامہ آرائی کا معاملہ۔ بی این پی ، جمعیت علماءاسلام اور پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے اپوزیشن رہنماﺅں نے گرفتاری پیش کردی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں احتجاجی دھرنا اور ہنگامہ آرائی کیس میں ملوث بی این پی سے اختر حسین لانگو ،میر حمل کلمتی،بابو رحیم مینگل،اکبر مینگل ،ملک نصیر شاہوانی، احمد نواز،شکیلہ نوید دہوار، زینت شاہوانی ،ٹائٹس جانسن نے گرفتاری پیش کردی۔


جمعیت علما اسلام سے اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈوکیٹ ،زابد ریکی ،یونس زہری،اصغر ترین،نواز احمد کاکڑ نے بھی گرفتاری دیدی۔
پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی سے نصر اللہ زیرے نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

بجلی روڈ تھانے میں اراکین اسمبلی کا کھانا پہنچ گیا۔ اراکین اسمبلی تھانے میں روسٹ، بریانی، کڑھائی اور لذیذ کھانے کے مزے اڑانے میں مصروف ۔اپوزیشن اراکین نے تھانے کے احاطے میں دسترخوان لگا کر کھانا کھایا ۔اراکین کے تھانے آمد کے ساتھ دیگر قیدیوں کی بھی چاندی ہو گئی۔


یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلے گا یا نہیں؟