بھارت کا ارب پتی رکن اسمبلی خود کو امیر کہنے سے انکاری

Jul 21, 2023 | 22:44:PM
بھارت کا ارب پتی رکن اسمبلی خود کو امیر کہنے سے انکاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) 1400 کروڑ سے زائد اثاثے رکھنے کے باوجود بھارتی رکن اسمبلی خود کو امیر کہنے سے انکاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عوام اپنے ووٹ کے ذریعے نمائندگان کو منتخب کر کے اسمبلیوں کی راہ دکھاتے ہیں جن میں سے کچھ کا تعلق امیر گھرانوں سے جبکہ کچھ کا تعلق غریب خاندانوں سے ہوتاہے، ایسے ہی ایک بھارتی رکن اسمبلی ہے جو کہنے کو تو امیر ہے لیکن خود کو امیر ماننے سے انکار کرتا ہے، بھارت کی قانون ساز اسمبلی کا رکن 1400 کروڑ سے زائد اثاثے رکھنے کے باوجود خود کو امیر کہنے سے انکاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں پاکستانی منشیات کے الزام میں گرفتار، پھر کیا ہوا؟

بھارتی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والے قانون ساز اسمبلی کے رکن اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شوا کمار 1400 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں، اس بات کا  اعتراف وہ خود بھی کرتے ہیں۔ ان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دولت جمع کرنے میں انہوں نے بہت وقت لگایا ہے لیکن ساتھ میں وہ خود کو امیر ترین رکن قومی اسمبلی ماننے سے بھی انکار کرتےہیں اور کہتے ہیں کہ ’’میں امیر نہیں ہوں پر غریب بھی نہیں ہوں‘‘۔

واضح رہے کہ کرناٹک کے نائب وزیراعلیٰ کل 1413 کروڑ کے اثاثہ جات کے مالک ہیں جس کے باعث وہ بھارت کے امیر ترین رکن اسمبلی ہیں۔