شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر، آج بھی 15 پروازیں منسوخ

Jan 21, 2024 | 12:56:PM
لاہور ائیرپورٹ پر شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر، جس کے باعث 2 پروازیں منسوخ جبکہ 15پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد) لاہور ائیرپورٹ پر شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر، جس کے باعث 2 پروازیں منسوخ جبکہ 15پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں۔ 

جدہ سے آنے والی پرواز ایس وی 738 اور لاہور سے جدہ جانے والی سعودی ائیر کی پرواز ایس وی 739 کو منسوخ کر دیا گیا۔

جدہ سے لاہور آنے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 471 دس گھنٹے 40منٹ تاخیر کا شکار، ابوظہبی سے آنے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 431 ساڑھے 8گھنٹے، دبئی سے آنے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 411 پانچ گھنٹے تاخیر کا شکار اور جدہ سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 940 چار گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کا رپورٹرز،کیمرہ مینوں اور فوٹوگرافرز کو پلاٹس دینے کا اعلان

لاہور سے ریاض جانے والی پرواز پی کے 765 چھے گھنٹے، جدہ سے آنے والی ائیرسیال کی پرواز پی ایف 721 دو گھنٹے 10منٹ، جدہ سے لاہور آنے والی پرواز ایس وی 734 تین گھنٹے، کراچی جانے والی ائیرسیال کی پرواز پی ایف 144 پانچ گھنٹے تاخیر کا شکار جبکہ استنبول جانے والی ترکش ائیر کی پرواز ٹی کے 715 چار گھنٹے کی تاخیر سے لاہور پہنچی۔