کورونا کی نئی لہر۔۔مساجد اور عبادت گاہوں سے متعلق نیا حکم نامہ جاری 

Jan 21, 2022 | 21:20:PM
نئی لہر۔مساجد۔ماسک۔کارپٹ۔فاصلہ
کیپشن: مساجد میں نماز کی ادائیگی کا منظر (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے کیسز میں بتدریج اضافے کے پیش نظر مساجد اور عبادت گاہوں سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا جس کے تحت مکمل ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔
 اس ضمن میں جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ مساجد و دیگر عبادت گاہوں میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ مساجد سے کارپٹ ہٹادیئے جائیں۔ این سی او سی کے مطابق صفوں اور نمازیوں کے درمیان 6 فٹ کا فاصلہ لازمی ہوگا جبکہ بزرگ اپنے گھروں میں عبادت اور نماز کو ترجیح دیں گے۔اعلامیہ کے مطابق مساجد میں دروازے اور کھڑکیاں کھلی رکھی جائیں گی اور وینٹی لیشن کا مناسب انتظام کیا جائے۔ این سی او سی نے زور دیا کہ نماز جمعہ کی ادائیگی بھی مختصر دورانیے میں کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں۔ابھی فلموں میں آئی نہیں اور اتنی دھوم۔۔ کاجل اور اجے دیوگن کی بیٹی کی تصویر وائرل
خیال رہے کہ ملک میں کورونا کی پانچویں لہر تیزی سے پھیل رہی ہے جان لیوا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید23 افراد انتقال کرگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لئے 59 ہزار 343 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 7678 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
 این سی او سی نے کورونا کی زیادہ شرح والے تعلیمی ادارے بھی ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ۔این سی او سی کے مطابق ضلعی صحت اور تعلیم کے حکام صوبائی انتظامیہ سے مل کر بندش کا تعین کرے گی۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ وفاق کی اکائیاں 12 سال سے زائد عمرطلبہ کی ویکسی نیشن کیلئے خصوصی مہم چلائیں اور 100 فیصد ویکسی نیشن یقینی بنائی جائے۔این سی او سی کے مطابق تعلیی اداروں میں آئندہ دو ہفتوں کیلئے بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹنگ کی جائے، کورونا کی زیادہ شرح والے شہروں کے تعلیمی اداروں میں ٹیسٹنگ پرخصوصی توجہ دی جائے۔انسداد کورونا کے ادارے کا کہنا ہے کہ اومی کرون سے متاثرہ شہروں کے تعلیمی اداروں میں ٹیسٹنگ کی گئی جس کا مقصد ان شہروں کےطلبہ کو کورونا سے بچانا تھا اور پھیلاو¿ کا درست اندازہ لگانا تھا۔
 یہ بھی پڑھیں۔طوفانی بارش اور تیز ہوائیں انسانی جانیں نگل گئیں۔۔محکمہ موسمیات کی خطرناک پیشگوئی