سندھ اور پنجاب میں گورنر کے عہدے کے لیے ممکنہ نام سامنے آگئے

Feb 21, 2024 | 15:36:PM
سندھ اور پنجاب میں گورنر کے عہدے کے لیے ممکنہ نام سامنے آگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد سندھ اور پنجاب میں گورنر کے عہدے کے لیے ممکنہ نام سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) گورنر سندھ کے لیے بشیر میمن کے نام پرغور کررہی ہے، اور سندھ میں بشیر میمن کو گورنر لگانے جانے کا امکان ہے تاہم اس حوالے سے ابھی حتمی فیصلے نہیں ہوسکا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب کے لیے مخدوم احمد محمود، قمر زمان کائرہ اور ندیم افضل چن کے نام زیر غور ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مخدوم احمد محمود پارٹی قیادت کی پہلی ترجیح ہوں گے اور وہ مسلم لیگ (ن) کے لیے بھی قابل قبول ہوں گے۔

یاد رہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں حکومت سازی کا معاہدہ طے پاگیا ہے،معاہدے کے تحت شہباز شریف وزیراعظم اور آصف علی زرداری صدر مملکت کے امیدوار ہوں گے جبکہ پیپلز پارٹی کے وزرا حکومت میں شامل نہیں ہوں گے۔