وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عوام کو خوشخبری سنا دی

Feb 21, 2023 | 09:45:AM
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ اسی ہفتے ہو جائے گا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ اسی ہفتے ہو جائے گا۔

قومی اسمبلی میں ضمنی مالیاتی بل پر بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف حکومتی اخراجات کم کرنے کا پلان جلد ایوان میں پیش کریں گے، پروازوں کے بزنس کلاس پر 75 ہزار سے ڈھائی لاکھ تک فکسڈ ٹیکس عائد کر دیا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ بجلی چوری، لائن لاسز اور بلوں کی عدم ادائیگی بڑے مسائل ہیں، 1450 ارب روپے وصول نہیں ہو رہے تاہم ٹیکس وصولیوں کی رفتار سست ہے، آئی ایم ایف کو بتا دیا ہے ضمنی بجٹ کا فیصلہ مجبورا لینا پڑا، کوئی شک نہیں کہ مہنگائی لوگوں کی برداشت سے باہر ہوگئی ہے لیکن یہ سب چار ماہ میں ہوا، مہنگائی چند ماہ کا نتیجہ نہیں، پچھلے دور حکومت میں پاکستان کی معیشت کا بیڑا غرق کیا گیا، آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے توڑا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ میں نے نہیں سابق حکومت نے کیا تھا، سابق حکومت نے سخت شرائط پر آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا اور پھر اس پر عمل نہیں کیا، اگر 170 ارب روپے کے ٹیکس لگارہے ہیں تو کوشش کی ہے غریب عوام کے لئے مذاکرات کرلیں۔