یوکرین تنازعہ ، امریکی اور روسی صدورملاقات پر رضامند

Feb 21, 2022 | 11:19:AM
امریکی روسی صدور
کیپشن: امریکی اور روسی صدور کی ملاقات کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)یوکرین میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے امریکی اور روسی صدورآخر کار ملاقات کیلئے رضامند ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فرانسیسی صدر نے روسی اور امریکی صدر کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی تھی فرانسیسی صدر نے دونوں صدور کو کشیدگی کے خاتمے کیلئے رضامند کرنے کی کوشش کی ۔فرانسیسی صدر کی کوشش رنگ لے آئی اور دونوں ممالک کے صدور اجلاس بلانے پرمتفق ہوگئے ۔فرانسیسی ایوان صدر نے کہا کہ اجلاس کا انعقاد اس وقت ممکن ہے جب روس یوکرین پر حملہ نہیں کرتا۔اجلاس میںیورپ کی ’سلامتی اور سٹریٹیجک استحکام‘ پر بات چیت کی جائیگی ۔کچھ روز قبل امریکی صدر نے خبر دار کیا تھا کہ روس کچھ روز تک یوکرین پر حملہ کرسکتا ہے جبکہ روس نے جنگی مشقیں بھی شروع کردی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا جیسی نئی وبا۔۔ بل گیٹس کی وارننگ نے پوری دنیا کو پریشان کر دیا