پرویزالہیٰ وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہے: راناثنااللہ

Dec 21, 2022 | 22:16:PM
پرویزالہیٰ, وزیراعلیٰ پنجاب, راناثنااللہ , بیوروکریسی ,عمران خان
کیپشن: وفاقی وزیرقانون راناثنااللہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو آج 4 بجے تک اعتماد کا ووٹ لینا تھا،4 بجے تک اعتماد کا ووٹ نہ لینےسےپرویزالہیٰ وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہے۔

تفصیلات کے مطابق  راناثنااللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ بیوروکریسی سےکہوں گا کہ وہ آئین و قانون کےمطابق چلیں، عمران خان کی آ ڈیو حقیقت ہے ،عمران خان جھوٹا اور مکار انسان ہے، وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ میں اپنی مرضی بیان نہیں کررہا،آئینی بات کررہا ہوں،آئین میں لکھا ہے کہ وزیر اعلیٰ اعتماد کا ووٹ نہ لیں تو وہ وزیر اعلیٰ نہیں رہیں گے،تحریک انصاف کچھ بھی کر لے آئین سے مزاحمت نہیں کر سکتی،وزیراعلیٰ ہاؤس کو سیل کرنے کا کوئی جواز بھی نہیں بنتا،کابینہ فوری طور پر تحلیل ہو جائے گی ،نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب تک اختیارات گورنر استعمال کرے گا۔