موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

دھند سے راستے گم،موٹروے بند،ٹرینیں بھی رک گئیں

Dec 21, 2022 | 21:31:PM
موسم,محکمہ موسمیات ,پیشگوئی,اسلام آباد, کشمیر
کیپشن: دھند چھائی ہوئی ہے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)دھند سے راستے گم ہونے لگے,لاہور ،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،سمیت متعدد شہروں میں شدید دھند کا راج ہے,لاہور ایئرپورٹ پر حد نگاہ انتہائی کم،پروازوں کو لینڈنگ میں مشکلات،موٹروے کو بھی بند کردیا گیا ہے،ٹرینوں کی  آمدورفت بھی معطل ہے،دھند میں اضافے کے باعث سردی بھی بڑھ گئی ۔

جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا، پنجاب ،خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنےکی توقع ہے تاہم خطۂ پوٹھوہار، اسلام آباد  اور کشمیر کے اضلاع میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان  ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کےروز  پنجاب  کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری ،گلیات اور گرد و نواح میں شدید سرد اور خشک رہنے کا امکا ن ہے، رات اور صبح کے اوقات میں جہلم، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ،فیصل آباد، سرگودھا،ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ، ساہیوال، بھکر، لیہ، بہاولپور، بہاولنگر،ملتان ، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان میں شدید دھند پڑنے کی توقع ہے۔

سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا   تاہم رات اور صبح کے اوقات میں سکھر ، لاڑکانہ، حیدر آباد، موہنجوداڑو اورگردو نواح میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا  تاہم رات اورصبح کے اوقات میں پشاور، رشکئی ، نوشہرہ،  مردان، صوابی ،چارسدہ ا ور ڈی آئی خان میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔  صوبہ بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔

 دوسری جانب لاہور میں شدید دھند کے باعث ہوائی جہازوں کے پائلٹوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے  جس کے باعث رات سے صبح تک بین الاقوامی آپریٹ پروازیں اسلام آباد منتقل کر دی گئی ہیں.