عمران خان کے ایما پر پی ڈی ایم رہنماوں پربغاوت کے مقدمات کی تیاری 

Aug 21, 2022 | 21:03:PM
عمران خان ، ایما پر مقدمات
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خیبرپختونخوا حکومت کی شہبازگل کے خلاف بغاوت کا مقدمہ کاونٹر کرنے کی تیاری نوازشریف،مولانا فضل الرحمان ،آصف زرداری،رانا ثناءاللہ اور دیگر کے خلاف بغاوت کے مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق اپنے دور میں وفاقی حکومت ہوتے ہوئے عمران خان نے جو نہیں کیا اب شہباز گل کی وجہ سے میدان میں آ گیا عمران خان کی ہدایات پر خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے شہبازگل کے خلاف بغاوت کے مقدمہ کو کاونٹر کرنے کے لئے نوازشریف،مولانا فضل الرحمن،آصف زرداری رانا ثنا اللہ اور دیگر کے خلاف بغاوت کے مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں مقدمات درج ہوں گے۔
زرائع کے مطابق 18 اگست کو صوبائی کابینہ نے کوڈ آف کریمنل پروسیجر ایکٹ 5 1898 کے سکشن196 کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے ماضی میں مختلف مواقع پہ فوج کے خلاف تقریریں کرنے کی پاداش میں سابق وزیراعظم نوازشریف،سابق صدر آصف علی زرداری،مولانا فضل الرحمن خواجہ آصف اور کیپٹن صفدر کے خلاف سی آر پی سی کے سکشن 108 اے،353 اے اور 505 کے تحت بغاوت کے مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اس ضمن میں ایڈیشنل اسٹینٹ کمشنر منیر احمد کو تحریری حکمنامہ کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ وہ علی امین گنڈہ پور کی درخواست میں نامزد ملزمان پہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کے ذریعے مقدمات درج کرائیں۔
یہ بھی پڑھیں:شہباز گل پر تشدد کے الزامات پر اسلام آباد پولیس کی انکوائری مکمل