پی ڈی ایم کی  اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

Aug 21, 2021 | 13:00:PM
پی ڈی ایم کی  اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی ڈی ایم کو دوبارہ سے فعال اور متحرک کرنے کیلئے  اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا ۔

 تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی  کا اجلاس آج ہو گا جس کی صدارت احسن اقبال  کرینگے، اجلاس دوپہر 3 بجے چک شہزاد میں ہوگا ،اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔اسٹیئرنگ کمیٹی ممبران سے پی ڈی ایم کو نئے سرے سے متحرک کرنے اور فعال کرنے کا مشورہ مانگ لیا۔

ذرائع نے کہا ہے کہ  اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں پی ڈی ایم چارٹر کی مجوزہ ترامیم پرغور کیا جائے گا،اجلاس میں مہنگائی ، بیروزگاری ، غربت کے خلاف جلسوں اور ریلیوں کی تاریخوں کو حتمی شکل دی جائے گی، اجلاس میں انتخابی اصلاحات پر بحث اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق مشاورت ہوگی۔

اجلاس میں ملکی سیاسی، اندرونی اور معاشی صورت حال پر مشاورت ہوگی، پی ڈی ایم کو آئندہ کیا کرنا چاہیے، حکومت مخالف تحریک کس طرح چلائی جائے اسٹیئرنگ کمیٹی ممبران تجاویز دیں گے، اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلوں کی حتمی منظوری 28 اگست کو ہونے والے سربراہی اجلاس میں دی جائے گی۔

احسن اقبال نے کہا ہے کہ تمام ممبران اجلاس میں شریک ہوں، شرکت نا کرنے والے ممبران وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:      میٹرو سیکنڈل:نیب راولپنڈی نے شہباز شریف کو طلب کر لیا