اسمبلی میں صدر مملکت کے مواخذے کی گونج

Apr 21, 2022 | 21:05:PM
مواخذہ۔صدر۔عمران نیازی۔محسن شاہنواز۔سازش۔قومی اسمبلی
کیپشن: صدر عارف علوی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا نے صدر مملکت کے مواخذے کا مطالبہ کر دیا ۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بطور صدر عارف علوی نے کئی مرتبہ آئین کی خلاف ورزی کی،پارلیمنٹ کے مشترکہ ایوان میں ہمارے پاس دو تہائی اکثریت موجود ہے۔ 
محسن شاہنواز نے کہاکہ عمران نیازی نے پورے ملک میں الزام تراشی کا بازار گرم کر رکھا ہے،یہ بیانیہ بنایا جارہا ہے کہ عمران خان کے خلاف سازش کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ فنڈریزنگ کے حوالے سے عمران نیازی نے کمپین شروع کی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں ٹھیکیداروں کی کرپشن سے 70 کروڑ روپیہ امریکہ منتقل کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ اوورسیز کا نام لے کر ایک ارب دس کروڑ روپیہ پاکستان منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بڑے پیمانے پر رقوم پاکستان منتقلی کی تحقیقات کیلئے وزارت داخلہ کو ہدایات دی جائیں، یہ روپیہ پاکستان کے اداروں پر حملہ آور ہونے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے،پاکستان میں دفاع، انصاف اور قانون سازی کرنے والے ادارے پر حملہ کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ذاتی مفادات کے لیے وزیر اعظم کے عہدے کے تحت اٹھائے گئے حلف کی خلاف ورزی کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ صدر مملکت آئین شکنی کے مرتکب ہوئے ہیں ان کا مواخذہ کیوں ممکن نہیں۔ انہوں نے کہاکہ صدر مملکت کے ساڑھے تین سال کے غیر آئینی اقدامات کی تحقیقات کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے،صدر مملکت کو اس ایوان میں بلا کر پوچھا جائے کہ انہوں نے آئین شکنی کی یا نہیں۔
 یہ بھی پڑھیں۔23 اپریل کو تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان