حکومت نے اب تک کتنا قرضہ لیا۔۔؟

Apr 21, 2021 | 14:08:PM
حکومت نے اب تک کتنا قرضہ لیا۔۔؟
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) تحریک انصاف کی حکومت کے حاصل کردہ بیرونی قرضے 33 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔

پی ٹی آئی حکومت نے جولائی 2018 سے لے کر مارچ 2021 تک 32.9 ارب ڈالر کے مجموعی بیرونی قرضے حاصل کئے جن میں یوروبانڈز بھی شامل ہیں۔ 76فیصد قرضے (25 ارب ڈالر )  بجٹ اور ادائیگیوں کے توازن کو سہارا دینے کیلئے لئے گئے۔انسٹیٹیوٹ آف پالیسی ریفارمز نے اپنی رپورٹ میں مالی سال  2019-20 تک غیرملکی قرضوں کے 20 سالہ رجحانات کا تجزیہ کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ حکومت نے بیرونی سرکاری قرض میں15ارب ڈالر کا اضافہ کیا جس کامطلب یہ ہے کہ بقیہ قرضے دوسرے قرضوں کی ادائیگی پر خرچ ہوئے۔ حکومت نے پچھلے9ماہ کے دوران 10.3 ارب ڈالرکے غیرملکی قرضے لئے جن میں یوروبانڈز کے ذریعے لیا گیا قرض بھی شامل ہے۔آئی پی آر کی رپورٹ میں کہا گیا  ہے کہ سب سے بڑا مسئلہ جس کا پاکستانی معیشت کو سامنا ہے وہ غیرملکی قرضوں کی واپسی اور ان پر سود کی ادائیگی ہے۔ بڑی مقدار میں ادائیگی کے باوجود قرضوں کا بوجھ بڑھتا چلا جارہا ہے۔ توازن ادائیگی کی سپورٹ کے لئے استعمال کیا جائے تو بیرونی قرض بوجھ بن جاتا ہے۔

بھاری غیرملکی قرضوں کی وجہ سے معیشت موجودہ کم شرح نمو کی سطح، محدود برآمدات کے ساتھ دیوالیہ ہوجانے کے  قریب ہی رہے گی کیوں کہ حکومتی آمدن کا زیادہ حصہ قرضوں اور ان پر سود کی ادائیگی میں چلا جاتا ہے اور معاشی ترقی اور ترقیاتی اخراجات کے لئے کم رقم بچتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید پر قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی،ٹی ایل پی کا کارکن گرفتار،اہم انکشافات