وزیر صنعت و تجارت اور وزیرِ فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث

Sep 20, 2023 | 21:24:PM
 وزیر صنعت و تجارت اور وزیرِ فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث
کیپشن: وفاقی وزیر برائے صنعت و تجارت گوہر اعجاز اور وفاقی وزیرِ فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کوثر عبداللہ ملک
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)  وفاقی وزیر برائے صنعت و تجارت اور وفاقی وزیرِ فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث لائے گئے۔

وفاقی وزیر برائے تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک سے ملاقات کی، دونوں وزارتوں سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے اور سویابین، چینی اور کپاس سے متعلق موجودہ مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وفاقی وزراء نے ملکی ترقی کے لیے وزارتوں کے درمیان قریبی رابطہ رکھنے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بڑی سیاسی جماعت کی سابق خاتون رکن اسمبلی کی ایک کروڑ مالیت کی انگوٹھی چوری

ڈاکٹر کوثر ملک کا کہنا تھا کہ جدید تحقیق کے ذریعے زرعی صنعت کی ترقی سے ملک میں معاشی خوشحالی آئے گی، غیر ضروری ریاستی اخراجات کو کم کرنے کے لیے تمام محکموں میں جدید ترین گورننس ماڈل استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔