جعل سازوں نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بھی نہ چھوڑا

Sep 20, 2022 | 17:34:PM
جعل سازوں , فاسٹ بولر, نسیم شاہ , قومی کرکٹ ٹیم , اسکرین شاٹ , افغانستان
کیپشن: فاسٹ بولر نسیم شاہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ  کوبھی جعل سازوں نہ چھوڑا،فاسٹ بولر  نے  اپنے نام سے ایک جعلی اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئرکر کے صارفین کو خبردار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اپنے انسٹا گرام پر ایک سٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں  نے اپنے نام سے ایک جعلی اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے ۔نسیم شاہ نے اپنے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ یہ سنیپ چیٹ اکاؤنٹ میران نہیں برائے مہربانی، اس جعلی اکاؤنٹ کو رپورٹ کریں۔

خٰیال رہے کہ نسیم شاہ کے نام سے بنائے گئے جعلی اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ کے9 لاکھ 76 ہزار سبسکرائبرز ہیں۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ایشیا کپ 2022ء کے پاک افغان میچ میں شاندار کارکردگی کے بعد مداحوں نے ان کے آفیشل ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی کھوج لگا لی۔

 افغانستان کے خلاف میچ میں جب پاکستان تقریباََ میچ ہارنے ہی والا تھا مگرآخری لمحات میں نسیم شاہ کے 2 چھکوں نے گراؤنڈ کا سارا منظر ہی بدل ڈالا۔اُنہوں نے پاکستان کو غیر متوقع طور پر فتح سے ہم کنار کیا جس کے بعد ٹیم نے ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

 میچ ختم ہوتے ہی نسیم شاہ کی افغانستان کے خلاف آخری لمحات میں دھواں دار پرفارمنس کی ویڈیو کلپس اور ایڈیٹس تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئے، اسی دوران شائقین کرکٹ نے فاسٹ بولر کے آفیشل ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا پتہ لگا لیا۔