گوگل سرچ کو صاف کرنے کیلئے نیا فیچر متعارف

Mar 20, 2022 | 20:10:PM
گوگل سرچ۔فیچر۔ایپ۔موبائل۔ہسٹری۔ڈیلیٹ
کیپشن: گوگل کا لوگو۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)گوگل نے سرچ کو صاف کرنے کیلئے کارآمد فیچر متعارف کرادیا گیا،میڈیارپورٹس کے مطابق گوگل نے 2021 آئی او کانفرنس کے دوران موبائل سرچ کےلئے چند دلچسپ فیچرز کا اعلان کیا تھا۔اب ان میں سے ایک فیچر اینڈرائیڈ صارفین کو دستیاب ہے جس کی مدد سے وہ گزشتہ 15 منٹ کی سرچ ہسٹری چند کلکس سے ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔اس کو استعمال کرنے کے لئے صارفین اینڈرائیڈ فون میں گوگل ایپ کو اوپن کریں گے اور پروفائل پکچر آئیکون پر کلک کریں گے ۔ایسا کرنے پر اکاونٹ سیٹنگز پیج اوپن ہوگا جس میں ایک نیا آپشن ہے جو گزشتہ 15 منٹ کی سرچ ہسٹری ڈیلیٹ کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔
گوگل نے یہ فیچر جولائی 2021 میں آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے متعارف کرایا دیا تھا مگر اینڈرائیڈ کے لئے ایسا نہیں ہوسکا تھا۔اب یہ نیا فیچر تمام صارفین کو آئندہ چند ہفتوں میں دستیاب ہوگا اور اسے گوگل سرچ ایپ میں ہی استعمال کرنا ممکن ہوگا۔یہ ابھی واضح نہیں کہ یہ فیچر ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا یا نہیں۔
 یہ بھی پڑھیں۔اتحادی ساتھ ہوں یا نہ ہو ں۔ ناکامی عمران کا مقدر۔ سپیکر سے آئین کی خلاف ورزی کرائی گئی۔بلاول بھٹو