لوٹا نہیں ہوں کہ کسی اور حکومت کیساتھ کام کروں،شوکت ترین

Mar 20, 2022 | 16:27:PM
شوکت ترین، فائل فوٹو
کیپشن: شوکت ترین، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ میں پی ٹی آئی کا سینیٹر منتخب ہوا ہوں کسی دوسری حکومت کے لئے کام نہیں کرونگا ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی درآمدات (امپورٹس) ایک ماہ میں 6 اعشاریہ 3 سے 5 اعشاریہ 2 بلین ڈالر پر آ گئی ہیں، زرعی پیداوار میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اس کا مطلب ہے کہ ہماری معیشت مضبوط ہو رہی ہے۔

 وزیر خزانہ نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 16.6 ارب ڈالر پر موجود ہیں،بجلی کے معاملے پر کہا کہ بجلی پر پانچ روپے ریلیف سے 1840 والا بل 1035 کا ہوگیا، آئی ایم کے ساتھ پیٹرول اور بجلی کے ریلیف پر بات چل رہی ہے۔

  موجودہ سیاسی صورتحال پر شوکت ترین نے کہا کہ غیر یقینی صورت حال پر لمحہ بہ لمحہ نظر رکھے ہوئے ہیں، غیر یقینی کی صورتحال زیادہ عرصے نہیں چلے گی، پی ٹی آئی کا سینیٹر منتخب ہوا ہوں میں لوٹا نہیں ہوں نئی حکومت میں بالکل نہیں رہوں گا۔

وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ ہر سال ہیپینس کا انڈیکس جاری کرتا ہے، سال 2018ء میں پاکستان 75 ویں نمبر پر تھا اب ہیپینس انڈیکس 67 نمبر پر آگیا ہے جب کہ بھارت ہیپینس انڈیکس میں 133 سے 139 ویں نمبر پر گیا ہے ثابت ہوا کہ پاکستان میں لوگ بھارت سے زیادہ خوش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    عمران خان کی باتیں بڑی اور طرز عمل اتنا ہی کم ظرف ہے،شہباز شریف