سرکاری یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی آفیسر سےمنشیات برآمد

Jul 20, 2023 | 22:30:PM
سرکاری یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی آفیسر سےمنشیات برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایک اور یونیورسٹی میں بڑا اورگھناؤنا سکینڈل سامنےآ گیا، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے چیف سیکیورٹی آفیسرسےمنشیات برآمد ہونے پر پولیس نے گرفتار کر لیا۔

سرکاری و بجی تعلیمی اداروں میں آئے روز نئے سے نئے سکینڈل سامنے آ رہے ہیں، تعلیم کے نام پر عوام کو لوٹا جا رہا ہے اور تعلیمی اداروں میں علم و فہم کو فروغ دینے کی بجائے مختلف اقسام کے گھناؤنے جرائم سرانجام دیئے جا رہے ہیں۔ گزشتہ روز ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی جانب سے ملک بھر میں موجود درجنوں غیر قانونی یونیورسٹیز، کالجز سمیت دیگر تعلیمی اداروں کی فہرست جاری کر دی جہاں لاکھوں بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نئے اسلامی سال کی اچھی شروعات،گریڈ 1 سے 15 تک ملازمین کو ایک تنخواہ بطور بونس دینے کی منظوری

ایسا ہی کچھ معاملہ ایک اور بڑی سرکاری یونیورسٹی میں پیش آیا ہے جہاں بڑے عہدے پر فائز افسر سے منشیات برآمد ہوئی ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے چیف سیکیورٹی آفیسر اعجازشاہ سےمنشیات برآمد ہوئی ہیں، ملزم کے قبضہ سے ممنوعہ ادویات بھی پکڑی گئیں ہیں۔

پولیس کے مطابق اعجازشاہ کویونیورسٹی سےگھرجاتےہوئےگرفتارکیاگیا، ملزم کےموبائل فون سے لاتعداد نازیباویڈیوزبھی  ملیں ہیں، ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔