ایک بجے کی ہیڈ لائنز

Jul 20, 2023 | 13:01:PM
ایک بجے کی ہیڈ لائنز
کیپشن: ایک بجے کی ہیڈ لائنز
سورس: 24urdu.com
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

1۔ضلع خیبر کے باڑہ بازار میں تھانے کے قریب دھماکا ، 10افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا،،دھماکے کے بعدعلاقے میں شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں ، دھماکے سے تھانے کی عمارت گرگئی ،پولیس اور سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
2۔گال کے میدان میں پاکستان نے فتح کے جھنڈے گاڑھ دیئے،پہلے ٹیسٹ میچ میں شاہینوں کی اونچی اڑان ، سری لنکا کے کیخلاف کامیابی سمیٹ لی، قومی ٹیم نے 131 رنز کا ہدف 6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا ،پہلی اننگز میں شاندار ڈبل سنچری کرنے پر سعود شکیل پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ لے اڑے،امام الحق کی دوسری اننگز میں شاندار نصف سنچری،آغا سلمان نے پہلی اننگز میں 83 رنز بنائے،شاہین آفریدی کی میچ میں 5وکٹیں ،،پاکستان کو سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل۔

3۔کوئٹہ میں سپریم کورٹ کے وکیل کے قتل کامعاملہ ،سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو طلب کر لیا،،پیرکو صبح دس بجے پیش ہونے کا حکم ، وکیل عبدالررزاق شر چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سنگین غداری کیس کے درخواست گزار تھے، سینئر وکیل کے قتل کا مقدمہ پی ٹی آئی چئیرمین کے خلاف درج کیاگیا تھا

4۔بجلی صارفین کیلئے بری خبر،بجلی ایک روپیہ 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری،قیمتوں میں اضافے کا اطلاق جولائی کے بلوں پر ہوگا، کے الیکٹرک صارفین کواستثنیٰ ہوگا،نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔


5۔یوٹیلیٹی اسٹورز کے ہزاروں مستقل ،کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کیلئے خوشخبری،ملازمین کو سابقہ پی ٹی آئی دور کا اعزازیہ دینے کا فیصلہ ،مستقل اورکنٹریکٹ ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ ملے گا

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: