گفٹ کئے گئے  20ڈالر کے  لاٹری ٹکٹ نے خاتون کو  کروڑ پتی بنا دیا

Jul 20, 2021 | 20:12:PM
گفٹ کئے گئے  20ڈالر کے  لاٹری ٹکٹ نے خاتون کو  کروڑ پتی بنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک) امریکا کی ریاست شمالی کیرولائنا میں تحفے میں ملے لاٹری ٹکٹ نے خاتون کو کروڑ پتی بنادیا۔ 

تفصیلا ت کے مطابق کیرن ارٹیکو ساندریز نامی خاتون نے  لاٹری انتظامیہ کو بتایا کہ انھیں جو تحفہ ملا  اس کے بدلے میں کئی ہزار گنا بڑھ کر مل گیا۔خاتون کا کہنا تھا کہ انھیں ان کے ایک دوست کی جانب سے 20 ڈالر کا لاٹری ٹکٹ تحفے میں ملا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ انھیں بعد میں یہ جان کر حیرانی ہوئی کہ یہ لاٹری ٹکٹ 20 لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم کا ہے۔ 

خاتون کا کہنا تھا کہ جب انھوں نے اس لاٹری ٹکٹ کا نمبر نکالا تو اس بعد وہ ایک لمحے کے لیے انہیں ایسا لگا کہ کسی نے بجلی کا جھٹکا دے دیا ہو  کیونکہ وہ 20 لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی لاٹری کی ما لک بن چکی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہماری بھی اتنی ہی عزت ہے جتنی ایک وزیر کی ۔۔حریم شا ہ کا ایک اور چونکا دینے والا اعلا ن