آخری اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میں آج پاکستان کا انگلینڈ سے بڑا ٹا کرا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 10 بجے شروع ہوگا۔تین میچوں کی سیریز ایک ایک میچ سے برابر ہے۔پاکستان پہلے جبکہ انگلینڈ دوسرے میچ میں فاتح رہا تھا۔دونوں ٹیموں کی جانب سے فائنل میچ کے لیے پلینگ الیون میں ایک سے دو تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاوری ہورہی ہے ۔۔سے دھو م مچا نے والی دنا نیر نے پھر تہلکہ مچا دیا۔۔ویڈیو وا ئرل
یا د رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف دیا تاہم قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن پھر فلاپ ہوئی اور ٹیم یہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ ہیڈنگلے میں کھیلے گئے اس میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔اسپنر عماد وسیم بولنگ کا اچھا آغاز کرتے ہوئے پہلے جیسن رائے اور پھر ڈیوڈ ملان کو پویلین کی راہ دکھائی۔انگلش ٹیم 18 رنز پر دو وکٹوں سے محروم ہوئی تو قائم مقام کپتان جوز بٹلر نے معین علی کے ساتھ برق رفتار رنز بناتے ہوئے ٹیم کا اسکور 85 پر پہنچایا جہاں معین علی 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:ادا کا رہ شلپا شیٹی کا شو ہر غیر اخلاقی فلموں کا پروڈیو سر نکلا۔۔گرفتار ی کے بعد چونکا دینے والے انکشافات