روپے پر پریشر برقرار ،ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

Jan 20, 2023 | 11:50:AM
روپے پر پریشر برقرار ،ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
کیپشن: Dollar
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان )ڈالر نے روپے کو ہلکان کردیا ۔روپے پر پریشر برقرار ،کاروباری  ہفتے کے آخری  روز انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوکر 229 روپے 25 پیسے پر پہنچ گیا ۔

کار وبار ی ہفتہ کے آخری روز کاروبار شروع ہوتے ہی روپے کو ڈالر نے مزید  کمزور کردیا ۔انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 229.15 روپے سے بڑھ کر 229.25 روپے پر پہنچ گیا۔
رواں ہفتے اب تک انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 10 پیسے مہنگا ہوچکا ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل اور بیرونی قرض کی ادائیگی پر روپے پر پریشر ہے۔

ضرور پڑھیں :گاڑیوں کی رجسٹریشن و ٹرانسفر سے متعلق اہم خبر

یاد رہے ہچکولے کھاتی قومی معیشت کےلیے بری خبر، ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی منظوری مؤخر کر دی۔ عالمی بینک کے مطابق پاکستان کے لیے قرض کی منظوری آئندہ مالی سال تک مؤخر کی گئی ہے۔

 ورلڈ بینک نے درآمدات پر 'فلڈ' لیوی لگانے کی بھی مخالفت کر دی۔ ورلڈ بینک نے پاکستان کو سستی توانائی کے لیے 60 کروڑ ڈالر کا قرض بھی مؤخر کر دیا۔ترجمان ورلڈ بینک کے مطابق پائیدار معیشت کے لیے بورڈ ڈسکشن مالی سال 2024 میں متوقع ہے، سستی توانائی کے لیے قرض بھی اگلے مالی سال منظور کیا جاسکتا ہے۔ ورلڈ بینک کی جانب سے قرضوں کی منظوری مؤخر ہونے سے موسمیاتی اور معاشی بحران سمیت کئی چیلنجز سے نبرآزما پاکستان کی معاشی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔

 خیال رہے پاکستان کی پائیدار معیشت کے لیے ورلڈ بینک کے قرض کی مالیت 45 کروڑ ڈالر تھی۔