گاڑیوں کی رجسٹریشن و ٹرانسفر سے متعلق اہم خبر

Jan 19, 2023 | 19:04:PM
گاڑیوں کی رجسٹریشن و ٹرانسفر سے متعلق اہم خبر
کیپشن: گاڑیاں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)شہریوں کی گاڑیوں کی جعلی ٹرانسفر روکنے کیلئے اہم اقدام،گاڑی مالکان کوکسی بھی ٹرانزیکشن یا ٹرانسفر پر ایس ایم ایس موصول ہوگا اور ایکسائز ملازمین کوپاسورڈکے غلط استعمال کو روکنے کیلئے ڈبل سکیورٹی سسٹم کا آغاز کیا جارہا ہےتاکہ مجاز اتھارٹی کے بغیر کوئی استعمال نہ کرسکے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھر میں گاڑی ٹرانسفر یا رجسٹرڈ،ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کی صورت میں شہری کے موبائل پر ایس ایم ایس آئےگا،ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ ٹوکن ٹیکس یا سمیت دیگر کوئی بھی ٹرانزیکشن پر مالک کو ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کیا جائےگا،جعلی ٹرانسفر یا انجان ٹرانزیکشن پر مالک فوری ایکسائزرابطہ کرسکے گا،جعلی ٹرانسفر روکنے کیلئے ایکسائز حکام کےسسٹم کا پاسورڈغلط استعمال نہیں ہوسکےگا۔

 پاسورڈ الاٹی کو سسٹم کے آغاز کیلئے او ٹی پی نمبرموبائل نمبر موصول ہوگا،او ٹی پی کے اندراج کے بغیرسسٹم پر پاسورڈ استعمال نہیں ہوسکے گا۔

ہر سال ہزاروں گاڑیاں مالکان کے بغیر ہی ٹرانسفر ہو جاتی ہیں،بائیو میٹرک سسٹم کے آغاز کے بعد جعلی ٹرانسفر میں کمی ہوئی ہے،ایس ایم ایس سروس اور پاسورڈ پر ڈبل سیکیورٹی سےجعلی ٹرانسفر بالکل رک جائے گی،پندرہ روز کے اندر میں پنجاب بھر میں سسٹم شروع کر دیا جائے گا۔