سرکاری ملازم کا نیب میں کیس ہوا تو ترقی نہیں ہوگی : شفقت محمود

Jan 20, 2021 | 15:36:PM
سرکاری ملازم کا نیب میں کیس ہوا تو ترقی نہیں ہوگی : شفقت محمود
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی پرموشن میں تبدیلیاں کی گئی ہیں، سرکاری ملازم کا نیب میں کیس ہوا تو پروموٹ نہیں ہوگا، پلی بارگین کرنے والے کے خلاف بھی ایکشن ہوگا، تین اے سی آر ٹھیک نہ ہونے پر ریٹائرکردیا جائے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ سول سروسز ریفارم کے 6 حصوں پر کل فیصلے ہوئے، بیورو کریسی اور سول سروس اصلاحات میں اہم پیش رفت ہے، اگر سرکاری ملازم کا نیب میں کیس ہوا تو اس کی ترقی نہیں ہوگی، سرکاری ملازمین کی ترقی 3 سال میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا، کابینہ کمیٹی ادارہ جاتی اصلاحات کا مقصد اداروں کی کارکردگی بہتر بنانا ہے، پہلی بار تقرری کی مجاز اتھارٹی کا تعین کیا گیا۔

وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ سول سروس ملازمین کیلئے روٹیشن پالیسی بنائی ہے، روٹیشن پالیسی پر عمل نہ کرنیوالے افسر کی پروموشن نہیں ہوگی،ملازمین کی ترقی کیلئے بورڈز کے اختیارات میں اضافہ کیا گیا۔ سرکاری افسر کسی صوبے میں 10 سال سے زائد ملازمت نہیں کرسکتا، اصلاحات کا مقصد نظام کو درست کرنا ہے، ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کم کرنے کامعاملہ زیر غور نہیں، ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر 65 سال کرنے کی تجویز آئی تھی۔