امریکا نے شدت پسندوں کیخلاف کارروائی کیلئے پاکستان کو مدد کی پیش کر دی

Dec 20, 2022 | 10:40:AM
امریکا نے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے لیے پاکستان کو مدد کی پیش کر دی۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ بنوں کی صورت حال سے باخبر ہیں، شدت پسند فوری قبضہ ختم کر دیں
کیپشن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) امریکا نے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے لیے پاکستان کو مدد کی پیش کر دی۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ بنوں کی صورت حال سے باخبر ہیں، شدت پسند فوری قبضہ ختم کر دیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان میں بنوں میں صورتحال سے واقف ہیں، حملہ کرنے والوں پر زور دیتے ہیں کہ قبضہ ختم کریں۔ پاکستان امریکا کا اسٹریٹیجک پارٹنر ہے، شدت پسندوں کےخلاف کارروائی کے لیے پاکستان کی مدد کو تیار ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کے نریندر مودی سے متعلق بیان پر ایک سوال کے جواب میں نیڈ پرائس نے کہا پاکستان اور بھارت دونوں امریکا کے پارٹنر ہیں، دونوں ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر سے دیکھتے ہیں، امریکا دونوں ممالک کے درمیان مثبت ڈائیلاگ دیکھنا چاہتا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کو مل کر بات کرنا ہوگی، مسئلہ کشمیر پر امریکا کو کہا گیا تو تعاون فراہم کر نےکے لیے بھی تیار ہے۔