کابل فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع ، 2 طیارے روانہ

Aug 20, 2021 | 15:39:PM
کابل فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع ، 2 طیارے روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں پھنسے غیر ملکی مسافروں کو  پاکستان لانے کیلئے  پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کا کابل فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع ہورہا ہے۔

 متعدد مغربی ممالک اور اقوام متحدہ نے عملے کے افراد کو کابل سے نکالنے کیلئے پاکستان سے درخواست کی ہے۔ جس کیلئے پی آئی اے کے 2 بوئنگ 777 طیارے جمعہ کی صبح اسلام آباد سے کابل کیلئے روانہ ہوں گے۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ اے خان نے بتایا کہ اس سلسلے میں افغان اتھارٹیز اور کابل ائیرپورٹ انتظامیہ سے بات چیت ہوگئی ہےترجمان نے توقع ظاہر کی کہ یہ دونوں طیارے مسافروں کو لے کر جمعہ کو ہی وطن واپس آجائیں گے۔ 

واضع رہے کہ مغربی دنیا کے متعدد ممالک نے اپنے شہریوں کو کابل سے نکالنے کیلئے پاکستان سے رابطہ کیا تھا۔اقوام متحدہ نے عملے کے 500 سے زائد افراد کو کابل سے نکالنے کیلئے پاکستان سے درخواست کی ہے۔پاکستان نے افغانستان سے پہنچنے والے غیر ملکیوں کو  آن آرائیول ویزہ کی سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔اس خصوصی مشن کیلئے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کی اب تک 3 پروازیں کابل سے اسلام آباد پہنچ چکی ہیں۔

خیال رہے کہ 15 اگست کو طالبان کابل میں داخل ہوئے تو افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہوگئے، ساتھ ہی امریکا سمیت دیگر مغربی ممالک کے سفارتکار اور فوجی بھی وطن واپسی کے لیے کابل میں جمع ہیں اور ان کے انخلا کے لیے مختلف ممالک فلائٹ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:      غلط معلومات کی روک تھام کیلئے’ رپورٹ ٹویٹ‘ نامی نیا فیچر متعارف