میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں تاخیر کا خدشہ !!!

Apr 20, 2021 | 13:04:PM
میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں تاخیر کا خدشہ !!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سندھ میں میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں تاخیر کا خدشہ سامنے آیا ہے، صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز نے سندھ حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کے سندھ حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت بورڈز کی گرانٹ ادا نہیں کر رہی۔خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے بورڈز کو 3 ارب سے زائد کی گرانٹ دینی ہے، بورڈز کے پاس ملازمین کی تنخواہ ادا کرنے کی رقم بھی نہیں۔چیئرمین سکھر بورڈ مجتبیٰ شاہ کے مطابق فوری طور پر گرانٹ نہ ملی تو امتحانات کا انعقاد مشکل ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ گرانٹ نہ ملی تو بورڈز کو بھیک مانگ کر امتحانات کروانے ہوں گے۔حیدرآباد بورڈ کے چیئرمین محمد میمن کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ حکومت کو کئی بار خط لکھ چکے، مگر جواب تک نہیں ملتا۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ادائیگیاں نہ ہونے کے سبب اساتذہ بورڈ کے ساتھ کام کرنے کو تیار نہیں ہیں۔