چودھری شجاعت سے جرمن سفیر کی ملاقات

Sep 19, 2022 | 21:29:PM
مسلم لیگ ق، سربراہ چودھری شجاعت حسین، جرمن سفیر، ملاقات،
کیپشن: چودھری شجاعت حسین، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے جرمن سفیر الفریڈ گرانز نے ملاقات کی، ملاقات میں شافع حسین اور وفاقی وزیر سالک حسین بھی موجود تھے۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے ،موجودہ ملکی و عالمی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، سربراہ ق لیگ نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کرنے پر جرمن حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
چودھری شجاعت حسین کاکہناتھا کہ اوورسیز پاکستانی جرمنی کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔جرمن سفیر الفریڈ گرانزنے کہاکہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان ہمیشہ سے دوستانہ تعلقات رہے ہیں جو دن بدن مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ پاکستان میں اس وقت افسوسناک سیلابی صورتحال ہے جس سے نمٹنے کیلئے جرمن حکومت پاکستان کو امدادی سامان بھجوا رہی ہے اور بحالی کیلئے پروگرام وضع کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی دباﺅ میں آکر نہ کبھی فیصلے کئے نہ کریں گے،حافظ طاہر اشرفی