روس کا غزہ کیلئے انسانی امداد بھیجنے کا اعلان

غزہ تنازع کے علاقے میں پھیلنے کے سنگین خطرات ہیں، روسی وزیرخارجہ

Oct 19, 2023 | 20:56:PM
روس کا غزہ کیلئے انسانی امداد بھیجنے کا اعلان
کیپشن: فوٹو ماسکو ٹائمز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) روس نے غزہ کیلئے انسانی امداد بھیجنے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کی جانب سے غزہ کے شہریوں کیلئے 27 ٹن انسانی امداد بھیجی جائے گی۔ علاوہ ازیں روس کے وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ غزہ بحران کیلئے ایران کو ذمے دار ٹھہرانے کی کوششیں اشتعال انگیزی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: اسرائیل حماس تنازع، پاکستان کی جانب سے طبی سامان، خیمے اور کمبل غزہ روانہ

روسی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ تنازع کے علاقے میں پھیلنے کے سنگین خطرات ہیں۔