وزیرستان میں جھڑپوں میں6 دہشتگرد ہلاک، 4 جوان شہید

Oct 19, 2023 | 19:44:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شمالی و جنوبی وزیر ستان میں جھڑپوں میں 6 دہشتگرد مارے گئے جبکہ پاک فوج کے 4 جوان دھرتی پر قربان ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی و جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، دونوں جھڑپیں اٹھارہ اور انیس اکتوبر کی درمیانی شب ہوئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق غریوم، شمالی وزیرستان میں فائرنگ کے شدید تبادلے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، ہلاک دہشتگردوں میں ہائی ویلیو ٹارگٹ دہشتگرد حضرت زمان عرف خواڑے ملا بھی شامل ہے، یہ دہشت گرد مختلف کارروائیوں میں ملوث اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کی جھڑپ میں مادر وطن کے تین سپوت دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے شہید ہو گئے، شہدا میں راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے لانس نائیک تبسم، اٹک کے سپاہی نعیم اختر اور ملتان کے عبدالحمید شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزہ میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کی ایک اور جھڑپ ہوئی،جنوبی وزیرستان میں کشمور سے تعلق رکھنے والے سپاہی فرمان علی شہید ہوئے۔

سیکیورٹی فورسزکادہشتگردوں کےخاتمےکیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز مادر وطن سے دہشتگردی کےخاتمے کیلئے پرعزم ہیں،جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کومزیدتقویت دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کو بڑا جھٹکا،بڑے میچ سے قبل 2 اہم کھلاڑی بیمار پڑ گئے