اسرائیلی جنگی جرائم، تحقیقات کیلئے 5 ملکوں کی عالمی فوجداری عدالت میں درخواست

Nov 19, 2023 | 10:47:AM
اسرائیلی جنگی جرائم، تحقیقات کیلئے 5 ملکوں کی عالمی فوجداری عدالت میں درخواست
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کے لئے 5 ملکوں نے عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی۔

بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کریم خان نے بتایا ہے کہ انہیں پانچ ممالک کی طرف سے فلسطینی علاقوں کی صورت حال کی تحقیقات کے لیے درخواست موصول ہوئی ہے، درخواست جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، بولیویا، کوموروس اور جبوتی کی طرف سے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شفا خانہ ’موت کا قبرستان‘ بن گیا

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آئی سی سی پہلے ہی 13 جون 2014 سے جنگی جرائم کے سلسلے میں ریاست فلسطین کی صورت حال سے متعلق تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے، 7 اکتوبر سے اسرائیل غزہ کی پٹی پر بلاوجہ بمباری کر رہا ہے جس سے 42 دنوں میں 12000 فلسطینی شہید، لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

بمباری سے سکول، ہسپتال اور پناہ گزین کیمپ کو بھی نقصان پہنچایا گیا ہے، شہید ہونے والوں میں طبی عملے کے 200 ڈاکٹر، نرسز اور پیرامیڈیکس بھی شامل ہیں، اسرائیلی جارحیت میں سول ڈیفنس کے 22 اہلکار اور 51 صحافی بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق لاپتہ افراد کی تعداد 3,750 سے زیادہ ہو گئی ہے جن میں 1,800 بچے بھی شامل ہیں جو ابھی تک ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔