آصف زرداری سے ڈپٹی میئر کراچی کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عاجز جمالی)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے کراچی کے ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ میئر نے ملاقات کی۔
سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے سلمان عبداللہ مراد کے ہمراہ پی پی پی ملیر سٹی ایریا 127 کے سابق صدر نعمان عبداللہ مراد نے بھی ملاقات کی،صدر آصف علی زرداری کو سلمان عبداللہ مراد نے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اقدامات سے آگاہ کیا۔
سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ شہر کے عوام کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے،آصف زرداری نے ڈپٹی میئر کو ہدایت کی کہ شہر کے عوام کے مسائل کے حل میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ثنا ،حبا بخاری بڑی مشکل میں پھنس گئیں