پولینڈ کی فٹبال ٹیم جنگی طیاروں کے ساتھ قطر کیوں پہنچی؟

Nov 19, 2022 | 10:20:AM
پولینڈ کی فٹبال ٹیم جنگی طیاروں کے ساتھ قطر کیوں پہنچی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ 2022ء میں شرکت کیلئے یورپی ملک پولینڈ کی ٹیم جنگی طیاروں کے حصار میں قطر پہنچی، دو ایف سولہ طیارے جہاز کے دونوں جانب پرواز کررہے تھے۔

روس یوکرین جنگ کے دوران پولینڈ پر گرنے والے میزائل کے واقعے کے بعد پولینڈ حکومت محتاط ہوگئی، فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے فٹبال ٹیم کو جنگی جہازوں کے حصار میں قطر پہنچایا گیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولش ٹیم کو جس ہوائی جہاز میں روانہ کیا گیا اسے بین الاقوامی سرحدوں تک پہنچنے تک دو ایف سولہ طیاروں کے ذریعے سیکیورٹی فراہم کی گئی۔

یہ بات پولینڈ کی قومی ٹیم کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ایف سولہ طیارے ہمیں پولینڈ کی جنوبی سرحدوں تک لے گئے! پوسٹ میں تین اطراف سے لی گئی تصاویر بھی شیئر کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیے: فیفا 2022ء، کنٹینرز سے بنایا گیا اسٹیڈیم توجہ کا مرکز