بھارتی عدالت نے نوجوت سنگھ سدھوکو سزا سنادی 

May 19, 2022 | 15:49:PM
نوجوت سنگھ سدھو
کیپشن: نوجوت سنگھ سدھو فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کے سابق کرکٹر،سیاستدان اور معروف کامیڈی شو کے شریک میزبان نوجوت سنگھ سدھو کو عدالت نے ایک پرانے کیس میں سزا سنا دی ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی اپوزیشن جماعت سے تعلق رکھنے والے نامور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کو 34 سال پرانے کیس میں ایک سال کی سزا کے ساتھ ان پر جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو گزشتہ 3 دہائیوں سے اس کیس میں قانونی پیچیدگیوں اور ان کے اثرات کی وجہ سے بچ رہے تھے تاہم چند ماہ قبل ہی پنجاب کے الیکشن میں شکست کا سامنا کرنے والے سدھو کے خلاف اس عدالتی فیصلے کو بڑا جھٹکا قرار دیا جا رہا ہے۔34 برس قبل نوجوت سنگھ سدھو کیساتھ پارکنگ کے تنازع پر ایک جھگڑے کے دوران نوجوت سنگھ سدھو اور ان کے ساتھ نے گرنام سنگھ کو گاڑی سے نکال کر گھسیٹا اور ان کی پٹائی کی جس سے اس شخص کی موت واقع ہو گئی، متاثرہ شخص کی فیملی نے سدھو کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔
1999 میں بھارتی سپریم کورٹ نے سدھو اور ان کے ساتھی کو ناکافی شواہد کی وجہ سے مقدمے سے بری کر دیا تھا لیکن پھر اس فیصلے کو پنجاب اور ہریانہ کی ہائیکورٹس میں چیلنج کیا گیا بعد میں سپریم کورٹ نے سینئر شہری کو نقصان پہنچانے پر بھارتی سیاستدان کو مجرم قرار دیتے ہوئے انہیں ایک سال کی سزا سنائی اور 1000 بھارتی روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی عدالت نے حریت رہنما یاسین ملک کیخلاف بڑا فیصلہ سنا دیا