کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ،تیز ہوائیں

May 19, 2021 | 14:55:PM
کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش
کیپشن: کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)محکمہ موسمیات نے آج  کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا درجہ حرارت 41 ڈگری کو چھوسکتا ہے جب کہ کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ کے کچھ علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، اس دوران 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

 ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا ہےکہ کراچی کے شمال اور شمال مغربی علاقوں میں آندھی اور ہلکی بارش کا امکان زیادہ ہے جب کہ تھرپارکر، میرپورخاص، بدین اور عمرکوٹ میں بھی آندھی اور گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، کچھ علاقوں میں معتدل اور کچھ میں تیز بارش کاامکان ہے۔

واضح رہے  سائیکلون ڈپریشن کی صورت میں بھارتی راجستھان اورگجرات میں موجود ہے جب کہ ڈپریشن کی موجودگی سمندری ہواؤں کی معطلی کا باعث رہے گی۔
 یہ بھی پڑھیں:    آج بلوچستان ،سندھ ، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں ہلکی بارش کا امکان