غزہ پر اسرائیلی مظالم جاری۔ شہدا کی تعداد 220 ہو گئی۔ہزار وں فلسطینی  بے گھر 

May 19, 2021 | 11:11:AM
غزہ پر اسرائیلی مظالم جاری۔ شہدا کی تعداد 220 ہو گئی۔ہزار وں فلسطینی  بے گھر 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) غزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ نہ رک سکا، 63 بچوں سمیت شہدا کی تعداد 220 ہو گئی، باون ہزار فلسطینی بے گھر ہو چکے ، اسرائیلی وزیراعظم نے پھر حملے جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

 اسرائیلی فورسز کی بمباری سے شہدا کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو نے لگا۔ عمارتیں کھنڈر بن گئیں۔ فلسطینی ہر روز اپنے پیاروں کو دفنا رہے ہیں۔ چیخ و پکار تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔ غزہ پر صیہونی فورسز کے حملوں میں مزید تین فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ اب تک 450عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں فائرنگ کر کے مزید 4 مظاہرین کو شہید کر دیا۔ اسرائیلی فورسز نے مظاہرین پر دھاوا بول دیا، مسجد الاقصیٰ کے دمشق گیٹ کے قریب فلسطینیوں پر فائرنگ کی، بے ہوش کرنے والے بم پھینکے، متعدد افراد کو گرفتار بھی کرلیا۔غزہ پر حملوں کے خلاف مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں فلسطینیوں نے کار ریلیاں بھی نکالیں۔ شرکا نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے، وہ اسرائیلی مظالم کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ احتجاج میں بچوں اور خواتین کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

دوسری طرف اسرائیلی وزیر اعظم نے ایک بار پھر کہا ہے کہ غزہ میں حماس کے خلاف حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک تمام اسرائیلی شہریوں کو حفاظت کی یقین دہانی نہیں کرائی جاتی۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے رہائشی عمارت پر اسرائیلی حملوں کو جنگی جرائم قرار دیتے ہوئے عالمی عدالت فوجداری سے اسرائیلی بربریت کی تحقیق کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسمبلی میں علیحدہ گروپ کیوں بنایا؟ جہانگیر ترین کھل کر بول پڑے