ذوالحج کا چاند نظر آ گیا، عیدالاضحیٰ 29جون کو ہو گی

Jun 19, 2023 | 19:30:PM
ذوالحج کا چاند نظر آ گیا، عیدالاضحیٰ 29جون کو ہو گی
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں عیدالاضحیٰ 29جون بروز جمعرات کو ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سید عبدالخبیر آزاد نے چاند کی رویت کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے کہاکہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں ذوالحج کا چاند نظر آ گیا ہے، پاکستان میں یکم ذوالحج کل بروز منگل اور عیدالاضحیٰ 29جون بروز جمعرات کو ہو گی۔

یاد رہے کہ قبل ازیں لاہور  اور اسلام آباد میں ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی تھیں،لاہور اور اسلام آباد زونل رویت ہلال کمیٹی نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو چاند کی شہادت سے آگاہ کردیاتھا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کابھی کہناہے کہ آج چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں،کراچی میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا مزید کہناہے کہ آج پاکستان میں غروب آفتاب کا وقت ساتھ بجکر چوبیس منٹ ہے،کراچی میں غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 34 گھنٹے 13 منٹ ہوگی،آج چاند نظر آنے کی صورت میں پاکستان میں عیدالاضحی29 جون بروز جمعرات ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: سونا اپنی قیمت برقرار نہ رکھ سکا،صرافہ بازار سے اچھی خبر آگئی