پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے رہائی کے بعد سب سے پہلے کیا کیا

Jul 19, 2022 | 14:20:PM
فائل فوٹو
کیپشن: پی ٹی آئی رہنما شہباز گل عدالتی حکم پر رہا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )کے رہنما شہباز گل کو عدالتی حکم پر رہا کر دیا گیا ، انہیں مظفر گڑھ سے اتوار کے روز الیکشن  کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو پیر کے روز ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ تحصیل جتوئی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے رہائی کے احکامات جاری کیے ،ان پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ ایف سی کی وردی میں ملبوس پرسنل گارڈز کو لیکر اسلحے کی نمائش کرتے ہوئے گھوم رہے تھے جو کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے ۔

شہباز گل نے اپنے اوپر لگائے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بناء وارنٹ کے گرفتار کیا گیا اور تنگ کرنے کیلئے گندے حوالات میں بند کیا گیا جہاں 2سے 3دن پرانا کھانا پڑا تھا اور میری نگرانی کیلئے کیمرہ بھی لگایا گیا۔ 

واضح رہے کہ شہباز گل کو 17جولائی کو پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے ڈی سیٹ ہونے کے بعد ضمنی انتخابات کے روز مظفر گڑھ سے گرفتار کیا گیا تھا ۔