کے الیکٹرک کو 20 سال کیلئے بجلی کی تقسیم کا نیا لائسنس جاری کردیا گیا

Jan 19, 2024 | 20:22:PM
کے الیکٹرک کو 20 سال کیلئے بجلی کی تقسیم کا نیا لائسنس جاری کردیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) کراچی میں بجلی کی تقسیم کار نجی کمپنی کے الیکٹرک کو بجلی تقسیم کا نیا لائسنس جاری کردیا گیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کو 20 سال کیلئے لائسنس جاری کیا۔

نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کے عبوری لائسنس کی مدت آج پوری ہو رہی تھی اور کے الیکٹرک کو 6 ماہ کاعبوری لائسنس دیا گیا تھا۔

نیپرا نے بتایا کہ کے الیکٹرک کو بجلی تقسیم کا لائسنس 18 جنوری 2044ء تک جاری کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ نیپرا نے کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید کی درخواست پر سماعت کی تھی اور 28 نومبر 2023ء کو سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔