پاک ایران وزرائے خارجہ میں ٹیلیفونک رابطہ ، کشیدگی کم کرنے پر اتفاق

Jan 19, 2024 | 17:45:PM
پاک ایران وزرائے خارجہ میں ٹیلیفونک رابطہ ، کشیدگی کم کرنے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاک ایران وزرائے خارجہ میں ٹیلیفونک رابطہ ، دونوں شخصیات میں  کشیدگی  کم کرنے پر اتفاق ہو گیا ۔ 

 تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ  وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ، پاکستانی وزیر خارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ کو پاکستان کے موقف سے آگاہ کر دیا،وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے ملکی سلامتی و خودمختاری کا دفاع سب سے اہم ہے ، پاکستان کی سلامتی سےمتعلق ریڈ لائینز واضح ہیں ، ایران پڑوسی اور برادر ملک ہے ، معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں ،  پاکستانی وزیر خارجہ کی جانب سے گفتگو کے بعد دونوں وزراے خارجہ کے درمیان حالیہ کشیدگی کم کرنے پر اتفاق  ہوا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی اہلکاروں کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا