جاگیرداروں کی وجہ سے بلوچستان میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے، سراج الحق

Jan 19, 2024 | 01:17:AM
جاگیرداروں کی وجہ سے بلوچستان میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے، سراج الحق
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شکیل بلوچ)  امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ظالم جاگیرداروں کی وجہ سے بلوچستان میں احساس محرومیاں بڑھ رہی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج نے جعفرآباد میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو صرف تیر اور شیر کے جعلی مقابلے کی بات کر رہے ہیں، جماعت اسلامی کمزور اور مزدوروں کی اصل جماعت ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ ہم نے جعفر آباد میں سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے مثالی کام کیے، ایک ارب روپے کی لاگت سے ہسپتال بنایا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان پیپلز پارٹی اور جے یو پی (نورانی) کا باضابطہ انتخابی اتحاد اور 8 نکاتی ایجنڈے پر اتفاق

ان کا مزید کہنا تھا کہ 8 فروری جماعت اسلامی اورعوام کی کامیابی کا دن ہوگا، ہم سودی نظام کا خاتمہ کرکے اسلامی نظام قائم کریں گے، کشمیر اور فلسطین کے مظلوموں کوآزاد کریں گے، بلوچستان کامستقبل بدل دیں گے کرپشن کرنے والوں کو جیلوں میں ڈالیں گے۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق ایک روزہ دورے پر جعفرآباد پہنچے تو پارٹی کارکنوں نے ان کا پرجوش استقبال کیا، اس موقع پر امیر جماعت اسلامی نے ڈیرہ اللہ یار میں الخدمت ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا اور جلسہ گاہ پہنچے۔