درجہ چہارم کی بھرتیاں روک دی گئیں

Feb 19, 2022 | 10:53:AM
 محکمہ تعلیم میں درجہ چہارم کی 264 سیٹوں پر بھرتی
کیپشن: درجہ چہارم کی بھرتیاں(فوٹو فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نارووال میں محکمہ تعلیم میں درجہ چہارم کی 264 سیٹوں پر پنجاب حکومت کی ہدایت پر درجہ چہارم کی بھرتیاں روک دی گئی ہیں، بھرتیاں روکنے کا اخبار اشتہار بھی شائع کرا دیا گیا ہے۔

نارووال میں سرکاری نوکریوں کی فروخت کا معاملہ سامنے آیا۔پی ٹی آئی کے یونین کونسل چیئرمین امتیاز مہیس نے وفاقی وزیر شفقت محمود کی موجودگی میں اٹھا یا تھا۔ پنجاب حکومت کی ہدایت پر محکمہ تعلیم میں درجہ چہارم کی بھرتیاں روک دی گئیں۔ بھرتیوں کو روکنےکے لئے اخبار اشتہار بھی شائع کروا دیا گیا۔محکمہ تعلیم میں درجہ چہارم کی بھرتیوں میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی جا رہی تھی۔

نائب قاصد چوکیدار اور مالی کی سیٹوں پر بھرتی کے لئے پانچ سے آٹھ لاکھ روپے وصول کئے جا رہے تھے ۔پی ٹی آئی سابق یونین کونسل چیئرمین امتیاز مہیس کی شکایات پر بھرتیاں روک دی گئیں ۔

 چوہدری لیاقت علی سی ای او ایجوکیشن کا کہناتھا کہ محکمہ تعلیم میں بھرتیوں کی آڑ میں کرپشن کا بڑا منصوبہ تھا ۔محکمہ تعلیم میں بھرتیاں روکنے کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے ۔ درجہ چہارم کی سیٹوں پر سینکڑوں ماسٹرز ڈگری ہولڈرز نے درخواستیں دے رکھی تھیں ۔ محکمہ تعلیم میں بھرتیاں صرف اور صرف میریٹ پر کی جائیں گی ۔