12 بجے کی ہیڈ لائنز

Aug 19, 2023 | 12:50:PM
12 بجے کی ہیڈ لائنز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

1۔۔خیر پور میں ملازمہ بچی فاطمہ کی تشدد سےہلاکت کا کیس،گھریلو ملازمہ کی قبرکشائی آج مجسٹریٹ کی نگرانی میں ہوگی،مقتولہ کی قبر پر پولیس کی نفری تعینات،ملزم اسد شاہ سے گھر فاطمہ کا علاج کرنے والا رانی پور ہسپتال کا ڈسپنسر بھی گرفتار،سہولت کاری پر گرفتار ڈاکٹر کی حویلی میں فاطمہ کے علاج کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

2۔۔بھارت نے پھر دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا،دریا میں اونچے درجے کا سیلاب،گنڈا سنگھ والا کے مقام سے دو لاکھ 70 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ داخل ، پنجاب کے ملحقہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ ،تمام سرکاری افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ ،عارف والا میں دریائے ستلج میں پانی کی سطح سنگین صورتحال اختیار کرگئی ، متاثرین نے نقل مکانی شروع کردی۔

3۔۔نوازشریف کی واپسی کب ہوگی؟،ابھی تک تاریخ فائنل نہ ہوسکی۔پاکستان کب واپس جارہے ہیں،نوازشریف سے صحافیوں کا سوال۔سابق وزیراعظم نے جواب دیا۔ابھی تاریخ طے نہیں ہوئی۔انتخابی مہم کی قیادت کروں گا، چیف آرگنائزر مریم نواز کہتی ہیں،نوجوان تیاری کریں، نواز شریف جلد آپ کے درمیان ہوں گے،فتنہ پارٹی نے نوجوانوں کے ذہنوں میں صرف نفرت اور انتشار پیدا کیا۔

4۔۔گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ لاہور کی طالبات اور اساتذہ کا جناح ہاؤس کا دورہ، قومی ورثے کی تباہی پر گہرے دکھ کا اظہار ،کہابابائے قوم کی نوادرات کی بے توقیری اور انتہائی شرمناک ہے،منظم سازش کے تحت یہ تخریب کاری کی گئی ہے، اس کے منصوبہ ساز اور آلہ کار قانون کی گرفت میں آنے چاہیں۔

5۔۔شہدائے پاکستان کو سلام،سپاہی نسیم اکرم شہید بے باک، نڈر اور وطن پر مر مٹنے کا عزم رکھنے والے جانباز مجاہد تھے۔نسیم اکرم 12 جون 2020 کو جنوبی بلوچستان میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے۔

6۔۔تعلیم اور ہنر ایک ساتھ۔ شمالی وزیرستان میں وزیرستان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن میں کانوووکیشن،پاک فوج کے تعاون سے قبائلی نوجوانوں کی تکنیکی تعلیم میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھنے والا واحد انسٹی ٹیوٹ،آپریشن ضرب عضب کے بعد پاک فوج نے 2016 میں وزیرستان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے نام سے ادارے کی بنیاد رکھی۔

7۔۔نگران وزیر اعظم کا اقلیتوں کو نشانہ بنانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کاحکم ۔کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔معاشرےمیں مذہبی انتہاپسندی کی گنجائش نہیں۔ریاست اور حکومت مظلوم کےساتھ ہے۔ اقلیتیں اس ملک میں محفوظ رہیں گی۔ انوار الحق کاکڑ کاوفاقی کابینہ کے اجلاس سےپہلاخطاب۔نگران وزیراعظم نے معیشت کواولین ترجیح قرار دیدیا۔

8۔۔جڑانوالہ واقعہ کے ذمہ دار قانون سے نہیں بچ سکتے۔ تمام ذمہ داروں کو گرفتار کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا دوٹوک اعلان۔کہتےہیں عوام کو سیکورٹی فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔کوشش ہے آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں۔اتوار تک بڑے چرچ کو بحال کردیا جائے گا۔متاثرہ گھروں کی مرمت بھی کی جائے گی۔

9۔۔اے لیول نتائج کیخلاف طلبہ کااحتجاج رنگ لے آیا۔برٹش کونسل کا طلباء اور والدین کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ۔کیمبرج متاثرہ طلبہ کا اکتوبر میں دوبارہ امتحان لے گا۔ دوبارہ امتحانات کی فیس بھی نہیں لی جائے گی۔ بعض طلبا 10، 11 اور 12 مئی کو امتحانات میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔

10۔۔لاہور کے علاقہ گلشن اقبال میں موٹرسائیکل سوار ڈاکو،خاتون سے قیمتی موبائل چھین کرفرار ہو گئے،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

11۔۔بھارت اقلیتوں کیلئے وبال جان،مودی کے ہندوستان میں اقلیتوں کی عبادت گاہیں انتہا پسندوں کے نشانے پر،1947 سے اب تک 50 ہزار مساجد، 20 ہزار سے زائد چرچ اور دیگر عبادت گاہیں انتہا پسندوں کی نفرت کا نشانہ بن چکیں،6 دسمبر 1992 ءکو ایودھیا میں انتہا پسند ہندوؤں نے صدیوں پرانی بابری مسجد کو شہید کیا۔۔2008ء میں اڑیسہ میں انتہا پسند ہندوؤں نے600 عیسائی گاؤں اور 400 چرچ جلا ڈالے۔