کورونا وائرس کے وار جاری، سندھ میں27 ، خیبرپختونخوا میں 16 اموات ریکارڈ

Aug 19, 2021 | 20:36:PM
کورونا وائرس کے وار جاری، سندھ میں27 ، خیبرپختونخوا میں 16 اموات ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عالمی وبا کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید27 جبکہ خیبرپختونخوا میں 16 افرادجاں بحق ہو گئے۔
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہاہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں15534 نمونوں کی جانچ کی گئی،گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید1209 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 27 اموات رپورٹ ہوئیں،اموات کی مجموعی تعداد6556 ہو چکی ہے۔
ادھرمحکمہ صحت خیبرپختونخو ا نے کہاہے کہ صوبے میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 16 افرادانتقال کر گئے،خیبرپختونخوا میں کورونا سے اموات کی تعداد4 ہزار730 ہو گئی ۔
محکمہ صحت کاکہناتھا کہ خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 547 افراد متاثر ہوئے،صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد1 لاکھ 55 ہزار153 ہو گئی ،محکمہ صحت نے کہاکہ صوبے میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 300 مریض صحت یاب ہوئے،خیبرپختونخوا میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 43 ہزار176 ہو گئی۔
محکمہ صحت کا مزید کہناتھا کہ پشاور میں کورونا سے 8 افرد جاں بحق ہو گئے جس سے اموات کی تعداد2284 ہو گئی ،محکمہ صحت کامزید کہناتھا کہ پشاور میں کورونا سے 24 گھنٹوں میں مزید238 افراد متاثر ہوئے،پشاور میں کورونا کیسز کی تعداد56 ہزار936 ہو گئی ۔

یہ بھی پڑھیں: مشہور امریکی بلاگر سنتھیارچی سے متعلق تشویشناک خبر آگئی، ہسپتال منتقل