اسرائیل میں ماسک پہننے پر پابندی کیوں ختم۔۔۔ جانئے

Apr 19, 2021 | 08:57:AM
 اسرائیل میں ماسک پہننے پر پابندی کیوں ختم۔۔۔ جانئے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسرائیل کی وزارت صحت نے ملک میں کامیاب ویکسی نیشن کے سبب مریضوں کی تعداد میں کافی کمی آنے کے بعد لوگوں کے لئے کھلی ہوا میں ماسک پہننے کی عائد پابندی کو ختم کردیا ہے ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ پورے ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی آنے پر ہیلتھ ڈائریکٹر   کو پابندی کو منسوخ کرنے کے حکم پر دستخط کرنے کا ہدایت دی گئی ہے۔ لوگوں کے لئے 17 اپریل سے کھلے میں ماسک لگانا ضروری نہیں ہوگا۔وزارت نے زور دے کہا کہ ماسک ابھی بھی گھر کے اندر پہننے کی ضرورت ہے ۔ لیکن لوگوں کے لئے کھلے علاقوں اور جہاں بھیڑ نہ ہو ماسک پہننا ضروری نہیں ہے ۔واضح رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ 20 دسمبر سے کورونا وائرس کے خلاف ویکسی نیشن مہم شروع کی تھی اور دنیا میں اسرائیل سب سے تیزی سے ویکسین لگانے والے ممالک میں شمار کیا جانے لگاہے ۔اسرائیل کی وزارت صحت کے ترجمان انت ڈینیلی نے مارچ میں کہا تھا کہ ملک کا منصوبہ ہے کہ سبھی ضروری معیاری عمل مکمل کرتے ہی ملک کے 12۔16 عمر کے بچوں کو ٹیکہ لگانا شروع کردیا جائے گا. 

یہ بھی پڑھیں:  افغانستان جنگ:20 برس میں 2لاکھ 41 ہزار افراد ہلاک ہوئے