بھارت نے کشن گنگا ڈیم کیس کو نیوٹرل ایکسپرٹ فورم پر چیلنج کر دیا 

Sep 18, 2023 | 15:51:PM
بھارت نے کشن گنگا ڈیم کیس کو نیوٹرل ایکسپرٹ فورم پر چیلنج کر دیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشگوری)بھارت نے کشن گنگا ڈیم کیس کو نیوٹرل ایکسپرٹ فورم پر چیلنج کر دیا،نیوٹرل ایکسپرٹ میں کشن گنگا ڈیم کیس کی سماعت 20 اور 21 ستمبر کو ہوگی،اٹارنی جنرل نیوٹرل ایکسپرٹ میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے آج ویانا روانہ ہوں گے ۔

کشن گنگا ڈیم کیس میں عالمی ثالثی عدالت نے پاکستان کی درخواست کو قابل سماعت قرار دیا تھا،بھارت نے عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ نیوٹرل ایکسپرٹ میں چیلنج کیا ہے ،نیوٹرل ایکسپرٹ دو ملکوں کے درمیان معاہدے کے ڈیزائن کو دیکھنے کا فورم ہے ۔

بھارت کا موقف ہے کہ کشن گنگا ڈیم کی تعمیر صرف ڈیزائن کی خلاف ورزی ہے انڈس واٹر ٹریٹی کی نہیں،پاکستان کا موقف ہے کہ بھارت نے دریائے جہلم پر کشن گنگا ڈیم تعمیر کر کے انڈس واٹر ٹریٹی کی خلاف ورزی کی ہے،انڈس واٹر ٹریٹی کے تحت بھارت دریائے انڈس، جہلم اور چناب کا پانی بڑے پراجیکٹس کیلئے استعمال نہیں کر سکتا۔ 

معاہدے کے تحت بھارت کو دریائے انڈس، جہلم اور چناب پر پراجیکٹس سے پہلے پاکستان کو سائٹ کا دورہ کرانا تھا،بھارت نے دریائے جہلم پر ہائیڈروپاور پراجیکٹ لگانے سے قبل پاکستان کو سائٹ وزٹ نہیں کرایا

پاکستان نے بھارت کیخلاف عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کر رکھا ہے