ڈالر کی قیمت کہاں تک جا پہنچی؟انٹر بینک کے بعد  اوپن مارکیٹ سے بھی بڑی خبر آ گئی

Oct 18, 2023 | 10:39:AM
 انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ایک مرتبہ پھر مہنگا ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ڈالر نے پھر اڑان بھر لی،آج امریکی ڈالر اوپن مارکیٹ میں 3 روپے جبکہ انٹر بینک میں 3 روپے 26 پیسے مہنگا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک  کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 26 پیسے مہنگا ہوگیا ،انٹربینک میں ڈالر 280روپے  سے تجاوز کرگیا،انٹربینک میں ڈالر 277.03 روپے سے بڑھ کر 280.29 روپے پر بند ہوا،ماہرین کا کہنا ہے کہ طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 03 پیسے کا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہونے کے بعد 280 روپے کا ہو گیا،گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 277 روپے کا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑااضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

یاد رہے کہ 5 ہفتوں کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 307.10 روپے کی بلند سطح سے اب تک 30.30 روپے سستا ہوچکا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسیچج میں کاروبار کا منفی اختتام ہوا،100 انڈیکس میں 99 پوائنٹس کی کمی ہوئی،100 انڈیکس 0.20 فیصد کمی کے بعد 49 ہزار 431 کی سطح پربند ہوا،8.61 ارب روپے مالیت کے 32.98 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا،100 انڈیکس کی بلند سطح 49740 اور کم سطح 49383 رہی۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 49 ہزار 531 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔