عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں بنچ 20 اکتوبر کو سماعت کرے گا،جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر لارجر بنچ کا حصہ،جسٹس یحییٰ آفریدی ،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بھی پانچ رکنی بنچ میں شامل ہیں،وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کردیا گیا۔
وزارت داخلہ نے عمران خان کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی تھی،درخواست میں25 مئی کے عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران جلاؤ گھیراؤ کا ذکر کیا گیا تھا،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رپورٹس کے مطابق عمران خان نے جان بوجھ کر عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی۔