کراچی میں آلودگی کا راج برقرار 

Nov 18, 2023 | 19:02:PM
کراچی میں آلودگی کا راج برقرار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شہر قائد  کی فضاؤں پر آلودگی کا راج آج بھی برقرار ، دنیا میں فضائی آلودگی کی فہرست میں کراچی  پہلے نمبر پر آگیا ۔

تفصیلات کے مطابق موسم کی تبدیلی کے باعث فضائی معیار ایک بار پھر آلودہ ہوگیا ہے،ائیرکولیٹی انڈکس کے مطابق  شہر کراچی کا فضائی معیار انتہائی خراب ہوگیا  جبکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی پہلے نمبر پر آگیا۔

ائیرکولیٹی انڈکس کے مطابق  ہوا میں آلودگی کی شرح 239  پرٹیکیولیٹ میٹرز تک ریکارڈ  کی گئی ،یو ایس قونصلیٹ جنرل کےاطراف کے علاقوں میں آلودگی کے زراعت 207 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ،ریلوے کواٹرز لالہ زار کے آس پاس کے  علاقوں میں آلودگی کی شرح 274 پرٹیکیولیٹ ریکارڈ کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کرنے کی منظوری

ائیر کولیٹی انڈکس  کے مطابق 100 سے 200 تک پرٹیکیولیٹ میٹرز انسانی صحت کے لیے مضر  ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ  شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں،گھروں سے نکلتے ہوئے ماسک کا استعمال کریں۔