محکمہ ریلوے کا گزشتہ سال سے بند عوامی ایکسپریس بحال کرنے کا اعلان

عوامی ایکسپریس اگست 2022 سے طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث بند کی دی گئی تھی

Nov 18, 2023 | 16:25:PM
محکمہ ریلوے کا گزشتہ سال سے بند عوامی ایکسپریس بحال کرنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) محکمہ ریلوے نے اگست 2022 میں ملک بھر میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث بند کی جانیوالی عوامی ایکسپریس کو بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان ریلوے کا پشاور سے  کراچی اور کراچی سے پشاور عوامی ایکسپریس 20 دسمبر 2023 سے چلانے کا فیصلہ کر لیا، (14Up) عوامی ایکسپریس پشاور کینٹ سے صبح 8:30 منٹ پر روانہ ہو کر 12:05 پر راولپنڈی پہنچے گی، 12:30 بجے راولپنڈی سے کراچی کینٹ کے لیے براستہ  لاہور، ملتان روانہ ہو گی اور اگلے دن شام 7:45 منٹ پر  ٹرین کراچی پہنچے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی ماحول گرم، پیپلز پارٹی نے بڑا فیصلہ کر لیا

(13Up)عوامی ایکسپریس کراچی کینٹ سے صبح سات بجے روانہ ہوکرحیدرآباد،روہڑی ملتان،لاہور کے راستے 2 بجکر 5 منٹ پرراولپنڈی پہنچے گی، راولپنڈی سے پشاور کے لیے عوامی ایکسپریس ڈھائی بجے روانہ ہو کر شام 6بجکر 5 منٹ پر پشاور کینٹ پہنچے گی۔